امریکی ڈالر کی موت واقع ہو سکتی ہے

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی اقتصادی بحران ڈالر کی قسمت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اس میں ڈالر کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ڈالر کی قیمت گزشتہ چند برسوں سے گرتی جا رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق موجودہ عالمی اقتصادی بحران سے ڈالر کی عظمت بہت جلد اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔ ڈالر امریکی طاقت اور لیڈر شپ کی علامت کے علاوہ دنیا میں بیشتر معاشی سرگرمیوں کے لیے اسٹینڈرڈ کرنسی بھی ہے اور مشکل حالات میں ڈالر کو ہمیشہ محفوظ زرمبادلہ سمجھا گیا ہے۔

لیکن اب کچھ ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ عالمی اقتصادی بحران ڈالر کی تقدیر کے لیے شاید فیصلہ کن ثابت ہو اور ڈالر کی عظمت جلد ختم ہو جائے اس لیے کہ ڈالر کی قیمت گزشتہ چند برسوں سے مستقل زوال پذیر ہے۔ انٹیلی جنس کیپیٹل لمیٹڈ کے چیئرمین اویناش پرساد کہتے ہیں:

’’میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ مالی بحران سے ڈالر کی زرمبادلہ کی حیثیت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ پہلی بار ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ امریکی ڈالر کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو پیسے لگانے پڑ رہے ہیں۔ اویناش پرساد کو خدشہ ہے کہ بیرون ملک امریکی جنگوں پر خرچ اور امریکا میں بینکوں کے لیے امدادی پیکیج سے امریکی ڈالر کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ کرنسی ریزرو یعنی عالمی سطح پر ڈالر کی زرمبادلہ کی حیثیت کے خاتمے سے امریکا کو بڑا نقصان پہنچے گا۔

(بحوالہ: رائٹر)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*