فلسطین میں آبادی کا تناسب

فلسطین کی آبادی

ایک اندازے کے مطابق فلسطین میں ۱۸ سال کی عمر کے نوجوان ۸ء۵۲ فی صد ہیں۔ جب کہ ۶۵ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کل آبادی کا صرف ۳ فیصد ہیں۔

فلسطینی مہاجرین یورپ میں بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ یورپی کونسل کے مطابق دو لاکھ افراد یورپی ممالک میں قیام پذیر ہیں، جن میں ۸۰ ہزار جرمنی، ۲۰ ہزار ڈنمارک، ۱۵ ہزار برطانیہ، ۹ ہزار سویڈن اور ۳ ہزار فرانس میں رہ رہے ہیں۔

(Ref: The Palestinian Strategic Report 2005)

عراق میں تیل کی یومیہ پیداوار

عراق کی موجودہ تیل کی پیداوار یومیہ ۲۵ء۲ ملین بیرل ہے جو کہ صدام دور کی پیداوار کے مقابلے میں تھوڑی ہی کم ہے۔ عراق میں اس وقت تیل کے دریافت شدہ ذخائر ۱۱۲ بلین بیریل ہیں۔ اس لحاظ سے یہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ عراق میں مزید ممکنہ ذخائر کا اندازہ ۲۱۴ بلین بیرل لگایا گیا ہے۔

(بحوالہ ’’رائٹرز، پریس ٹی وی‘‘ ۱۰ نومبر ۲۰۰۷ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*