ارب پتی لوگوں کی مجموعی دولت

عراق میں مارے جانے والے ایک (غیرملکی) سپاہی یا میرین کے مقابل کم از کم ۲۰ عراقی قتل ہوتے ہیں۔

(بحوالہ ہفت روزہ ’’نیوز ویک‘‘۔ شمارہ: ۲ اپریل ۲۰۰۷ء)

۔۔۔۔۔

٭ جاپانی عورتوں کی متوقع عمر ۲۰۰۵ء میں ۸۵ سال رہی۔ ۲۰۰۰ء کے مقابلے میں یہ حد تقریباً ایک سال بڑھی اور یہ دنیا میں طویل ترین متوقع عمر ہے۔
٭ سوازی لینڈ (افریقہ) میں عورتوں کی متوقع عمر صرف ۲ء۳۳ سال ہے جہاں ایڈز کی شرح تقریباً ۴۰ فیصد ہے اور یہ دنیا کی کمترین متوقع عمر ہے۔

(بحوالہ ’’ٹائم‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۱۹ مارچ ۲۰۰۷ء)

۔۔۔۔۔

(دنیا بھر کے چھ ارب انسانوں میں سے) صرف ۹۴۶ ارب پتی لوگوں کی مجموعی دولت کا اندازہ ۵ء۳ ٹریلین ڈالر ہے۔ ایک ٹریلین ایک ہزار ارب کے مساوی ہوتا ہے۔ گویا اِن ایک ہزار سے بھی کم مالداروں کے پاس ساڑھے تین ہزار ارب ڈالر کی دولت ہے۔ پاکستانی روپے میں اس دولت کا اندازہ کرنے کے لیے اسے ۶۰ سے ضرب دے لیجیے۔ یہ دو ہزار ایک سو کھرب روپے بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ پندرہ کروڑ انسانوں کے ملک پاکستان کا سالانہ بجٹ ابھی تک پندرہ کھرب روپے سے بھی کم کا ہوتا ہے۔

(ہفت روزہ ’’نیوز ویک‘‘ شمارہ:۱۹ مارچ ۲۰۰۷ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*