سعودی مردوں میں یمنی خواتین سے شادیوں کا رجحان

سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ شادیوں کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی شہریوں میں دوسرے ممالک کے افراد سے شادی کرنے کا رواج فروغ پارہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان شادیوں میں سب سے زیادہ شادیاں سعودی مرد اور یمنی خواتین کے درمیان ہوئی ہیں۔ یمنی خواتین کے بعد شامی اور فلسطینی خواتین کی تعداد ہے جنہوں نے سعودی مردوں سے شادی کی ہے۔

ان اعداد کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کرنے والوں میں سب سے زیادہ کویتی شہری ہیں۔ علاقوں کے لحاظ سے مکہ میں سعودیوں اور دوسری قومیتوں کے افراد کی شادی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار نے یہ بھی دکھایا کہ پچھلے سال ہونے والی ۸ء۲۷ فیصد شادیاں اس سال طلاق کی صورت میں ختم ہوگئیں۔ علاقائی اعتبار سے ریاض کے علاقے میں ۹ء۳۹ فیصد شادیاں طلاق کی وجہ سے ختم ہوئیں جبکہ اس کے بعد مکہ کا نمبر ہے جہاں ۷ء۲۲ فیصد شادیاں ختم ہوگئی تھیں۔

(بحوالہ: “urdu.alarabiya.net”۔ ۱۴؍دسمبر ۲۰۱۵ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*