تھرما میٹر

پولینڈ کا ماہرِ طبیعیات‘ ڈینیل گبریل فارن ہائیٹ (۱۶۸۶ء تا ۱۷۳۶ء) وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے الکحل پر مبنی تھرما میٹر ایجاد کیا۔ اگرچہ اس سے قبل گیلیلیو نے بھی تھرما میٹر بنائے تھے لیکن وہ درست طور پر کام نہیں کرتے تھے۔ فارن ہائیٹ نے الکحل استعمال کرتے ہوئے پہلا کامیاب تھرما میٹر بنایا۔ بعد ازاں اس نے تھرما میٹر میں الکحل کے بجائے پارہ استعمال کیا جس سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوئے۔ فارن ہائیٹ کی وفات کے بعد درجہ حرارت ناپنے کے ایک پیمانے کو اُس کی یاد میں ’’فارن ہائیٹ اسکیل‘‘ کا نام دیا گیا۔ یہ پیمانہ آج بھی استعمال کیا جارہا ہے‘ جس کے مطابق‘ پانی کے منجمد ہونے کا درجہ حرارت ۳۲ ڈگری فارن ہائیٹ ہے جبکہ ۲۱۲ ڈگری فارن ہائیٹ پر پانی اُبل جاتا ہے۔

☼☼☼

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*