اخوان المسلمون کے مرشدِ عام کا حزب اﷲ کو خراجِ تحسین

اخوان المسلمون کے مرشدِ عام نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اﷲ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراﷲ کو ایک دانش مند اور راہِ حق میں ثابت قدم رہنما بتایا ہے۔ محمد مہدی عاکف نے کہا کہ سید حسن نصراﷲ ایک بالغ نظر رہنما اور مزاحمت کی علامت ہیں۔ تمام سیاسی و عسکری میدانوں میں حزب اﷲ کی فتح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکا کے جرائم نیز ان کے جدید ترین اسلحوں کے استعمال کے باوجود حزب اﷲ ابھی تک مزاحمت کر رہی ہے۔ بعض عرب حکمرانوں کی جانب سے حزب اﷲ پر لگائے گئے شوقِ مہم جوئی کے الزام کو رد کرتے ہوئے محترم مہدی عاکف نے کہا کہ یہ لوگ امریکا اور صیہونی حکومت کے زیرِ سایہ ذلت کی زندگی گزارتے ہیں جبکہ حزب اﷲ نے صیہونی حکومت کو ذلت سے دوچار کیا ہے۔ جناب عاکف نے حزب اﷲ کی میزائل طاقت کی تعریف کی اور آخر میں یہ بھی کہا کہ جو لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کو عرب مفادات کے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں‘ وہ امریکا سے منسلک ہیں۔

(بحوالہ: آئی آر آئی بی نیوز)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*