
بلوچستان تاریخ کے آئینے میں؟
رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان آج کل بحران سے دوچار ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اپنی جگہ مگر ’’مسئلہ بلوچستان‘‘ یا علیحدگی پسندانہ رجحانات اور اس کے تحت شورش و بغاوت کی مسلح تحریکوں کے پس پردہ بھی کوئی نیک صفت‘ قانون پسند‘ متقی و صالح شخصیات نہیں ہیں۔ معذرت کے ساتھ‘ ہم انھیں بلوچوں سے بھی مخلص نہیں سمجھتے۔