چاول میں خود کفیل برما

برما زراعتی نعمتوںکا ملک ہے۔ جنوب مشرقی ایشیاء میں یہ سب سے زیادہ چاول پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اسی خود کفالت نے برما کے فوجی حکمرانوں کو غذائی بحران سے جنم لینے والے فسادات سے محفوظ رکھا ہے۔ جو اس کے ہمسایہ ممالک میں رونما ہونے لگے ہیں۔

٭ برما میں ایک شخص سالانہ ۲۰۶کلوگرام چاول کھا جاتا ہے جو اس خطے میں سب سے بڑی مقدار ہے۔

٭ یہاں ایک ہیکٹیئرزمین میں ۸ء۳ ٹن چاول پیدا ہوتا ہے جو اس کے ہمسایہ ملک تھائی لینڈ میں پیدا ہونے والے چاول کی مقدار سے ۴۴ فیصد زیادہ ہے۔

٭ برما کے شہری روزانہ ۲۹۱۲ کیلوریز کھاتے ہیں جو کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں سب سے بڑی مقدار ہے۔

٭ برما کی ۶ فیصد آبادی نامناسب غذائیت کا شکار ہے جبکہ تھائی لینڈ ۲۰ فیصد اور ویتنام میں ۱۹ فیصد لوگ نا مناسب غذائیت کا شکار ہیں۔

(ہفت روزہ ’’نیوویک‘‘ ۲۶ مئی تا ۲جون ۲۰۰۸)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*