ایران امریکا کا دشمن نمبر ایک

لندن: ۲۵ جنوری‘ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایک گیلپ پول کے نتیجے میں ایران امریکا کا دشمن نمبر ایک جبکہ کینیڈا اور برطانیہ قریب ترین دوست قرار پائے ہیں۔ فرانس اور جرمنی سے متعلق مثبت رائے رکھنے والے امریکیوں کی تعداد میں ۲۰۰۳ء کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ فروری ۶ تا ۹ ہونے والے پول میں جس میں ۱۰۰۲ امریکیوں کی رائے لی گئی تھی‘ ۳۱ فیصد نے ایران کو اپنا بدترین دشمن ہونے کی ہامی بھری ہے۔ جبکہ گذشتہ سال ایسی رائے کی شرح صرف ۱۴ فیصد تھی۔ ایک سال پہلے عراق کے متعلق ایسا خیال رکھنے والوں کی تعداد ۲۲ فیصد تھی جو ابھی بھی وہی ہے‘ اس کے باوجود کہ عراق میں قائم حکومت امریکی حمایت سے ہے۔ ایران‘ عراق کے بعد شمالی کوریا کو دشمن سمجھنے والے امریکی ۱۵ فیصد ہیں۔ ۱۰ میں سے ۹ لوگوں نے کینیڈا اور برطانیہ کو امریکا کا بہترین دوست قرار دیا۔ فرانس کے حق میں ۵۴ فیصد رائے گئی جبکہ عراق جنگ سے پہلے ۲۰۰۳ء میں یہ رائے صرف ۳۴ فیصد تھی‘ فرانس کے خلاف منفی رائے رکھنے والے اب بھی ۴۰ فیصد ہیں۔ جرمنی کے حق میں یہ رائے ۷۹ فیصد ہے جبکہ اس کے خلاف امریکیوں کی رائے صرف ۱۵ فیصد ہے۔

{}{}{}

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*