سعودی عرب: نئے تبادلے و تقرریاں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو نیا ولی عہد نامزد کیا گیاہے۔جبکہ شہزادہ محمد بن نائف کو ان کے تمام عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے تصدیق کی ہے کہ’’ سعودی بیعت کونسل‘‘ کے ۳۴ میں سے ۳۱ اراکین نے محمد بن سلمان کو ولی عہد منتخب کرلیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔

اسی حکم نامے کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کو نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر نصیر الداؤد کو ان کو عہدے سے فارغ کر کے وزارت داخلہ میں under secretary تعینات کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیر کو’’ شاہی دیوان ‘‘کا مشیر مقرر کیا ہے۔

شہزادہ عبد الرحمن الربیان بھی ’’شاہی دیوان‘‘ کے مشیر مقرر ہوئے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن ستام بن عبدالعزیز کو اٹلی اور خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کو جرمنی میں سعودی سفیر تعینات کیاگیا ہے ۔

شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور فیصل بن عبد العزیز بن عبداللہ السدیری بھی مشیر برائے ’’شاہی دیوان‘‘ مقرر کیے گئے ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیزبن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز کو جنرل اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹر برائے کھیل کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ عبد العزیز بن فہد بن عبد العزیز کو ڈپٹی گورنر ’’جوف ریجن‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ بندر بن فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کو معاون سربراہ انٹیلی جنس اور مشیر ’’شاہی دیوان ‘‘ تعینات کیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز کا تقرر بھی مشیر ’’شاہی دیوان‘‘ کیا گیا ہے،انہیں وزیر کی حیثیت بھی حاصل ہو گی۔

عبدالرحمن الربیان بھی بطور مشیر شاہی دیوان اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

(ترجمہ: محمود الحق صدیقی)

“Muhammad Bin Salman named new crown prince”. (“saudigazette.com”. July 22, 2017)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*