آغا خان امتحانی بورڈ

آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے اپنے پہلے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں میں ۱۳ ستمبر ۲۰۰۷ء کو آغا خان یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ پروگرام امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی معاونت سے چلایا جارہا ہے۔

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے ایل اینسکی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کسی بھی تعلیمی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یو ایس ایڈ پاکستان میں امتحانی طریقِ کار کو، جو بلاسمجھے یاد کرنے پر مبنی ہے، تخلیقی سوچ میں تبدیل کرنے میں مدد دینے کے لیے آغا خان یونیورسٹی امتحانات بورڈ کی اعانت کر رہا ہے۔

تقریب میں سینیٹر روشن باروچے اور آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول نے بھی شرکت کی۔

مئی ۲۰۰۷ء میں ہونے والے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے مشترکہ (Composite) امتحانات میں ۶۰ اسکولوں کے ۷۸۴,۱ اُمیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ۷۸ فیصد طالبعلموں نے کامیابی حاصل کی۔

۲۰۰۳ء میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ۴۵ لاکھ ڈالر (۲۷ کروڑ پاکستانی روپے) کی امداد سے آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے ’’رٹّے پر مبنی پرانے طریقہ کار‘‘ کے برعکس ’’تخلیقی سوچ پر مبنی ایک متبادل ماڈل سسٹم‘‘ متعارف کرایا ہے۔

اس منصوبہ کے لیے اعانت حکومتِ امریکا کی جانب سے پاکستان کو یو ایس ایڈ کے ذریعہ پانچ برسوں کے دوران دی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کا حصہ ہے جس کے تحت تعلیم، صحت، اقتصادی ترقی، نظم و نسق اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو میں اعانت کی جائے گی۔

(بحوالہ: ماہنامہ ’’خبر و نظر‘‘ امریکی شعبہ تعلقاتِ عامہ، اسلام آباد)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*