سوڈان کے صدر عمر البشیر کی روہنگیا مسلمانوں کو کھلی دعوت

صدر عمر البشیر نے میانمار میں بدھوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلمانوں کو سوڈان میں رہائش اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک میں قبول کرنے پر خوشی محسوس کریں گے‘‘۔

انہوں نے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی کے شکار روہنگیا مسلمانوں کو فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع شہید جامع مسجد کے امام نے گزشتہ جمعہ کے خطبے میں ’’گلوبل روہنگیا مرکز‘‘ کے سربراہ عبداللہ معروف کو روہنگیا مسلمانوں کے ملک میں داخلے اور انہیں سرکاری اجازت نامے کی دستاویزات دینے سے متعلق سوڈان کے صدر عمر البشیر کے تیاریاں شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔

(بحوالہ: “trt.net.tr”۔ ۱۰؍مارچ ۲۰۱۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*